لاہور(نیوز ڈیسک) ممکنہ گرفتاری اور پولیس کا آپریشن زمان پارک ، عمران خان نے پارٹی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممکنہ گرفتار ی اور پولیس آپریشن سمیت حالیہ صوتحال کے پیشِ نظر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے،پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج سہ پہر4 بجے ہوگا، اجلاس میں زمان پارک پولیس آپریشن، عدالتی کارروائی پر مشاورت ہوگی ،اجلاس میں عمران خان کی اسلام آباد سیشن کورٹ حاضری پر بھی مشاورت ہوگی اتوار کو مینار پاکستان جلسے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔
