لاہور(نیوز ڈیسک) عدالت نے عمران خان گرفتاری کیلئے زمان پارک آپریشن میں سیز فائر کرا دیا،پولیس آج نئی حکمت عملی اختیار کرے گی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے زمان پارک پولیس آپریشن ،عدالت عالیہ نے آپریشن جمعرات کی صبح 10 بجے تک روکنے کا حکم دیا تھا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے تھے کہ ہم سیز فائر کروارہے ہیں، میں ابھی امن چاہتا ہوں۔لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کے بعد اب پولیس وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے آج نئی حکمت عملی تیار کرے گی ۔زمان پارک آپریشن سے متعلق سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی ۔
