لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جیل جانے کیلیے تیار ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جیل جانے کیلیے تیار ہیں اور جیل میں رات گزارنے کیلیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کی صورت میں پارٹی نے کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرے گی اور پارٹی چلائے گی۔عمران خان نے کہا کہ گرفتاری کی کوشش سے وہ وعدے پورے کیے جارہے ہیں جو نواز شریف سے کیے گئے، اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر موجودہ حکومت کچھ نہیں کر سکتی، مجھے جیل میں ڈالنے سے انہیں نقصان ہے مجھے نہیں، جیل جانے سے مجھے یا میری سیاست کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
