اہم خبریں

غیر قانونی گردہ فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تین ڈاکٹروں سمیت10افراد گرفتار

راولپنڈ ی ( اے بی این نیوز)راولپنڈی پولیس اور پنجاب ہیومن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی مورگاہ کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے نجی ہسپتال میں غیر قانونی گردہ فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تین ڈاکٹروں سمیت10افراد گرفتار کو گرفتار کر لیا ملزمان سے02کروڑ روپے کے قریب کیش بھی برآمدہوئی ہے اس دوران ایک شخص جاں بحق بھی ہو گیا وی او گرفتار ڈاکٹروں میں زاہد، اطہر اور عابد لطیف شامل ہیں دیگر ملزمان میں اسرار حسین، ارشد محمود، شہزاد، شاہنواز، محمد عمران، عاصم اور انس الرحمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے02کروڑ روپے کے قریب کیش برآمدہوئی، صبح سے آپریشن جاری تھے جن میں آپریشن کے دوران ایک 65سالہ شخص افتخار جاں بحق ہو گیا جبکہ آٹھ مریضوں کو سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے غیر قانونی طور پر گردے کی پیوند کاری کروانے والوں میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہیں گرفتار ڈاکٹر زاہد قبل ازیں بھی گردے نکال کر فروخت کرنے کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

متعلقہ خبریں