نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی ائیرلائن’ ’ایئر انڈیا‘‘ کی لندن سے ممبئی آنے والی پرواز کے باتھ روم میں مبینہ طور پر سگریٹ نوشی کرنے اور دیگر مسافروں سے نامناسب رویہ اختیار کرنے والے امریکی شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق 32 سالہ امریک شہری رماکانت کے خلافپرواز میں عملے کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور باتھ روم میں سگریٹ نوشی کرنے کے خلاف ممبئی کے سحر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ممبئی پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) سیکشن 336 اور ایئر کرافٹ ایکٹ 1937، 22 (پائلٹ ان کمانڈ کی طرف سے دی گئی قانونی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار)، 23 (حملہ اور دیگر خطرے میں ڈالنے والی کارروائیوں) اور 25 (سگریٹ نوشی کے لیے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
