اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح 1 اعشاریہ 37 فیصد اضافے کے بعد 42 اعشاریہ 27 فیصد ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 29 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پانچ لیٹر برانڈڈ آئل کی قیمت میں 136 روپے 30 پیسے اضافہ ہوا، 20 کلو آٹے کا تھیلا70 روپے۔اس کے ساتھ ہی ٹوٹا باسمتی چاول 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا، چینی کی فی کلوقیمت میں 5 روپے 35 پیسےکا اضافہ ہوا ہے۔
