نیویورک (اے بی این نیوز )’پی92‘ نامی سوشل میڈیا ایپ کی تیاری ابتدائی مراحل میں ہےٹیکنالوجی کمپنی’میٹا’ جو کہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک ہےنے ٹوئٹر کے مقابلے میں ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانے کا فیصلہ کیا ہے۔میٹا کمپنی کےایک ترجمان نے نئی ایپ کی تیاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ڈی سینٹرلائز سوشل نیٹ ورک پر کام کر رہی ہے، ہم ٹیکسٹ اپ ڈیٹس شیئر کرنے والے سوشل نیٹ ورک پر کام کر رہے ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ ایک ایسی ایپ کے لیے جگہ موجود ہے جہاں تخلیق کار اور معروف شخصیات اپنی دلچسپیوں کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کر سکیں ۔عالمی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق میٹا کی جانب سے ایک ایپ تیار کی جا رہی ہے جس پر صارفین ٹوئٹس جیسی تحریری اپ ڈیٹس کر سکیں گے، اس ایپ کو ابھی’ پی 92’ کانام دیا گیا ہے اور اس کی تیاری ابتدائی مراحل میں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ ایک دوسرے کو فالو کر سکیں گے یا نہیں، اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کہ صارفین پوسٹس کو ٹوئٹر کی طرح ری شیئر کر سکیں گے یا نہیں، اور نئی ایپ متعارف کرانے کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
