لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا 7واں اجلاس ہوا جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی خدمت کے فریضے کو بخوبی سرانجام دے رہی ہے، ہم سب ایک ہیں اور ایک رہیں گے، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کا اتحاد مضبوط ہے۔پرویز الٰہی نے کہاکہ دراڑیں ڈالنے کی ہر کوشش پہلے کی طرح ناکام ہوگی۔ ہمارا اتحاد عوام کی خدمت کے لیے ہے۔ کوئی بھی سازش پنجاب کے عوام کی خدمت سے روک نہیں سکتی۔ سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔