اہم خبریں

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی 2 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیئں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، 2 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں ۔رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً ایک فیصد کم ہو کر دو ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت1 اعشاریہ 7 ڈالر یعنی1 اعشاریہ 3 فیصد کمی کے بعد 81 ڈالر 59 سینٹ فی بیرل پر آگئی جو 22 فروری کے بعد کم سے کم قیمت ہے۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 94 سینٹس کمی یعنی1 اعشایرہ 2 فیصد کمی کے بعد75 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل پر آگئی ہے جو کہ 27 فروری کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔لیکن پاکستانی عوام کو اس کمی کا فائدہ نہ ہو سکا۔

متعلقہ خبریں