راولپنڈی ( اے بی این نیوز )رمضان کے قریب آتے ہی آٹے کی قیمتیوں میں اضافہ کر دیا گیا، پندرہ کلو کا آٹے کا تھیلا تین دن کے دوران 3 سو روپے مہنگا کر د یا گیا،80 کلو آٹے کی بوری پر 12 سو روپے کا اضافہ ہوگیا ، فائن اور میدے کی قیمتوں میں 5 سو روپے فی بوری پر اضافہ ہوگیا ، 15 کلو کا ٹھیلا 18 سو روپے سے بڑھ کر 21 سو روپے تک پہنچ گیا ، 79 کلو بوری 9480 سے بڑھ کر 11 ہزار پر چلی گئی ،، فائن اور میدے کی 80 کلو کی بوری 10 ہزار تین سو سے بڑھ کر 10 ہزار 8 سو ہوگیا ، آئندہ چند روز میں قیمتیں مزید بڑھیں گی دوسری جانب فلور ملز کو دیے جانے والی سرکاری گندم کا کوٹہ حکومت کے کم کر دیا ،،، سرکاری گندم میں کمی وجہ سے فلور ملز مہنگی پرائیویٹ گندم خریدنے پر مجبور ہیں ،،، سرکاری گندم کا کوٹہ کم ہونے کی محکمہ فوڈ راولپنڈی نے تصدیق کر دی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رمضان سیال کا کہنا ہے حکومت نے سرکاری گندم کا کوٹہ کم کر دیا ہے۔
