اسلام آباد(اے بی این نیوز )وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو نامساعد حالات کا سامناہے،ہمارے پاس موقع ہےکہ غلطیوں کامحاسبہ کریں،ملک کےتمام حصوں میں یکساں ترقی ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو نامساعد حالات کا سامنا ہے،2013میں ملک میں18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،ہمارے پاس موقع ہےکی غلطیوں کامحاسبہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کےتمام حصوں میں یکساں ترقی ہونی چاہئے،کسی بھی ملک کی ترقی میں خواتین کااہم کردارہے،ہمارے ملک میں خواتین کوبھی آگے آناچاہئے،وزارت ترقی نے جینڈریونٹ قائم کیاہے،تعلیمی وظائف میں50فیصد حصہ خواتین کیلئے مختص کیاجاتاہے،بچیوں کی مددکیلئے ایک گائیڈبک تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان گریجوایٹس کوپلیٹ فارم مہیاکریں گے،خواتین کوہراساں کرنے پرزیروٹالرینس پالیسی اپنائی ہے۔
