اہم خبریں

شاہ چارلس کا دورہ کولچیسٹر ،مظاہرین کی طرف سے طنزیہ نعرے

لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ کے بادشاہ چارلس کا دورہ کولچیسٹر ،مظاہرین کی طرف سے طنزیہ نعرے کا سامنا کرنا پڑا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولچیسٹر شہر میں برطانوی شاہ چارلس نے اہلیہ کمیلا پارکر کے ہمراہ دورہ کیا تھا تاہم اس موقع پر شاہ چارلس کو طنزیہ نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔شاہ چارلس کے دورے پر مظاہرین کی جانب سے میگافون پر نعرے لگائے گئے کہ ہمارے ٹیکس کا پیسہ کیوں ضائع کررہے ہیں؟ ایک پلے کارڈ پر نعرہ درج تھا کہ یہ ہمارا بادشاہ نہیں۔

متعلقہ خبریں