اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف مذاکرات ، پاکستان کی طرف سے شرائط پوری لیکن ڈالر اب تک نہ مل سکے۔ حکومت نے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،اس اقدام سے ایف بی آر کو جون تک 15ارب روپے کی آمدن ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کا نوٹیفکشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹڈ الیکٹرانکس، جانوروں کی امپورٹڈ خوراک ، امپورٹڈ فینسی لائٹس، شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ 1400 سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس شرح 25 فیصد ہو جائے گی۔
