لاہور(نیوز ڈیسک) سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب زبیراحمد خان کو اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔زبیراحمد خان کو نامعلوم افراد کی گھر کے باہر سے اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ان کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اغوا کیا۔تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے زبیر احمد خان کے اغوا سے متعلق ٹوئٹ کردی ہے۔
