دبئی سٹی(نیوز ڈیسک) ملک کی کمزور مالی حا لات ،اماراتی حکومت ا میدکی کرن ثابت ہوگی،اماراتی حکومت پاکستان میں ایک ارب ڈالرسےزائد کی سرمایہ کاری کرے گی ۔دبئی میں پاکستان بزنس کونسل کی تقریب میں اماراتی حکومت کے پاکستان میں تین بڑے سرمایہ کاری منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ان منصوبوں کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب ڈالرز سے زائد ہے۔یو اے ای اور پاکستان کے درمیان شپنگ اینڈلوجسٹک کوریڈور پر جمعے کو دستخط ہوں گے۔بزنس کونسل کی تقریب میں چیئرمین پاکستان ایکسپورٹ پراسسنگ زون ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
