اہم خبریں

جسٹس محسن اختر کی طبیعت ناساز، عمران خان نااہلی کیس ملتوی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ محسن اختر کیانی طبیعت ناسازی کے باعث چھٹی پر ہیں ۔رخصتی کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی پر درخواست کی سماعت ملتوی کردی ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت آج ہونے تھی اور درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کرنی تھی، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر لارجر بنچ میں شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جسٹس محسن اختر کیانی طبیعت ناساز ہونے کے باعث آج رخصت پر ہیں، جس وجہ سے عمران خان نااہلی کیس ملتوی کردیا گیا۔شہری محمد ساجد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو اپنے دلائل دو روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی، اور آج عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر رکھے تھے۔

متعلقہ خبریں