سرینگر(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے شب برات کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کو بند کردیا۔ نجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کیقابض حکام کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مذہبی آزادیوں میں مداخلت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ بھارت مذہبی معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرے ۔کشمیری آمرانہ اقدامات قبول نہیں کرتے ۔انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار شام ساڑھے پانچ جامع مسجد سرینگر آئے اور یہ کہتے ہوئے مسجد کے دروازوں پر تالے لگا دیے کہ ڈی سی سرینگر کے حکم کے مطابق جامع مسجد میں شب برات کے موقع پر نماز اداکرنے کی اجازت نہیں ہے۔انجمن نے قابض حکام کے رویے کو انتہائی افسوسناک اور آمرانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور اسے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا۔
