اہم خبریں

امریکی صدر جوبائیڈن جہاز سے گرتے گرتے بال بال بچ گئے

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن الاباما جانے کیلئے جہاز پر سوار ہوتے ہوئے لڑکھڑا گئے، جہاں پاپارازی کیمروں نے اس لمحے کو قید کر لیا۔امریکی صدر جو بائیڈن کیساتھ ہوائی جہاز کی سیڑھیوں پر ٹھوکروں کا سلسلہ طویل ۔امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ماضی میں کئی بار ٹھوکریں کھانے کے بعد گر گئے یا گرنے سے بال بال بچے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بائیڈن نے اتوار کو ہوائی جہاز کی سیڑھی سے ٹھوکر کھائی تو وہ نیچے جھکے۔ تاہم انہوں نے فورا سیڑھی کے ساتھ لگی ریلنگ کو تھام لیا اور توازن بحال ہونے کے بعد وہ آگے بڑھ گئے۔اس سے قبل بھی کئی بار انہیں ایسے تجربات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔80 سالہ بائیڈن گذشتہ ماہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں اپنے طیارے ایئر فورس ون کی بورڈنگ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑا گئے تھے۔ تاہم نیچے گرنے سے پہلے انہوں نے خود کو سنبھال لیا۔دو سال قبل امریکی صدر جو بائیڈن عہدہ سنبھالنے کے بعد دوسرے ہی مہینے ایئر فورس ون کی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے تھے، جبکہ جون 2021 میں امریکی صدر بائی سائیکل سے گر پڑے تھے۔

متعلقہ خبریں