سوات (نیوز ڈیسک)نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ طالبان یونیورسٹی کے دروازے بند کرکے خواتین کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے۔طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے خلاف ملالہ یوسف زئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ طالبان یونیورسٹی کے دروازے بند کرکے خواتین کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ طالبان چاہے افغانستان کے تمام کلاس روم اور یونیورسٹیاں ہی کیوں نہ بند کر دیں لیکن وہ خواتین کے ذہنوں کو کبھی بند نہیں کر سکتے، طالبان لڑکیوں کو علم حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے، وہ سیکھنےکی جستجو کو کبھی نہیں مارسکتے۔