اہم خبریں

ٹرپل سینچری ،شکیب الحسن پہلے بنگلہ دیشی بولر بن گئے

چٹا گانگ(نیوزڈیسک)وکٹوں کی ٹرپل سنچری، شکیب الحسن پہلے بنگلہ دیشی بولر بن گئے،بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ون ڈے انٹرنیشنل میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی۔شکیب الحسن نے ون ڈے انٹرنیشنل میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بنگلہ دیشی بولر بنے، اسپنر نے یہ سنگ میل انگلینڈ سے ہوم سیریز کے تیسرے ون ڈے میں انجام دیا، وہ 300 وکٹیں لینے اور 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے دنیا کے تیسرے آل راؤنڈر بنے۔ان سے قبل سنتھ جے سوریا اور پاکستانی اسٹار شاہد آفریدی اس منفرد کلب میں شامل تھے،شکیب نے انگلش حریف ریحان احمد کو اپنا 300 واں شکار بنایا،وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے لیفٹ آرم اسپنر بنے، ان سے قبل ڈینئیل ویٹوری اور جے سوریا بھی ایسا کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں