اہم خبریں

ویمنز ٹی20 لیگ نمائشی میچز کیلئے میدان سج گیا

لاہور(نیوزڈیسک) ویمنز ٹی20 لیگ انگلش لورین ونفلیڈ، ڈینی وائٹ، مایا بوچیئر اور ٹمی بیماؤنٹ، جنوبی افریقی لارا وولورڈٹ اور آئرش لورا ڈینلی کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں،۔کے نمائشی میچز کیلئے میدان سج گیا۔گزشتہ روز بنگلہ دیش کی جہاں آرا عالم اور سری لنکن چماری اتاپتو اتوار کی شب آگئی تھیں۔نمائشی میچز کا حصہ بننے والے دونوں ٹیموں ایمازونز اور سپر ویمن نے اسلام آباد کرکٹ کلب میں پریکٹس کی، ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی، کپتانوں نے ٹرافی تھام کر فوٹو سیشن کرایا، نمائشی میچز 8، 10 اور 11 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔دوسری جانب ان مقابلوں کیلیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا گیا،اس میں ثنا میر، عروج ممتاز،مرینہ اقبال، وقار یونس، ایلن ویکنز،بازید خان،ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا،مارک بوچر،سکندر بخت اور سائمن ڈول شامل ہیں۔ زینب عباس اور ایرن ہالینڈ پریزینٹرز ہوں گی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کی طرز پر مجوزہ ویمنز لیگ سے قبل پی سی بی ان آزمائشی میچز سے ایونٹ کی ممکنہ مقبولیت کا اندازہ کرنے کی کوشش کرے گا۔

متعلقہ خبریں