اہم خبریں

پی ٹی آئی کا گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنےاختجاج کرنے کا اعلان،عمران خان خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق وزیر حماد اظہرنے کہا کہ آج شام 5 بجے پی ٹی آئی گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے ایک زبردست احتجاج کرے گی۔لاہور میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے ہمراہ حماد اظہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کے دوران مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔حما د اظہر کا کہنا تھا کہ گورنر نے آئین کے آرٹیکل 109 کی خلاف ورزی کی ہے، عوام خاموش تماشائی نہیں رہیں گے، اب اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اسمبلی تحلیل کے اعلان کے بعد سے اتحادی جماعتیں خصوصاً مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اس سے قبل حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چھیننے اور بے عزت کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، ہمارے ایم پی ایز کو زرداری اینڈ کمپنی کی طرف سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ٹیلی فون کالز اور رقم کی پیشکش ہو رہی ہے تاکہ عمران خان کے اعلان کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو روکا جاسکے۔

متعلقہ خبریں