اہم خبریں

سنجے دت نے فلم ’’ہیرا پھیری 3‘ ‘کا حصہ بننے کی تصدیق کردی

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی وڈ کے مشہور اداکارہ سنجے دت نے بلاک بسٹر فلم سیریز ’ہیرا پھیری 3‘ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی ۔اداکار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ وہ اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی کے ساتھ کام کریں گے۔واضح رہے کہ مختلف ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ سنجے دت نئی فلم میں ایک گینگسٹر کا کردار نبھائیں گے اور اب اداکار نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔ذرائع کے مطابق سنجے دت نئی فلم میں روی کشن کے ایک دور کے بھائی کا کردار ادا کریں گے جسے راجو، شیام اور بابو راؤ نے اکثر بیوقوف بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں