لاہور (نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی نے ایک مرتبہ پھر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا للہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ میں تھک کر گھر جا رہا ہوں ، آپ کے آنے کا پروگرام ہو تو آگاہ کیجئے گا،تفصیلات کے مطابق بدھ کووزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی نے ایک اورٹؤئٹ کرتے ہوئے کہاکہ رانا ثنااللہ میں تھک کر گھر جا رہا ہوں ، آپ کے آنے کا پروگرام ہو تو آگاہ کیجئے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الٰہی نے رانا ثنا اللہ کو ایک ٹوئٹ میں مخاطب کرتے ہوئے کہاتھا کہ میں ایوان وزیراعلیٰمیںہوں کب آرہے ہیںاسے سیل کرنے؟