اہم خبریں

بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال نے طاہر شاہ کا بھی گانا چوری کرلیا،وڈیووائرل

پاکستانی گانوں کی نقل کے لئے مشہور بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال نے اب ایک اور گانا چوری کرلیا، اس بار بھارتی گلوکار نے طاہر شاہ کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ چوری کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے طنز و تمسخر کے نشتروں کا نشانہ بن گئے۔ اس حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی میوزک پروڈیوسر مایور جومانی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے طاہر شاہ کے گانے ’آئی ٹو آئی‘ کو جوبن نوٹیال کے گانے ’مست آنکھیں‘ کے ساتھ مکس کرکے پیش کیا جو سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی ہنسی کنڑول نہ کرسکے۔جوبن نوٹیال نے صرف گانا ہی کاپی نہیں کیا بلکہ طاہر شاہ کے لک بھی کاپی کرلی۔

متعلقہ خبریں