لاہور(نیوز ڈیسک ) اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر پنجاب کی ہدایت کے باوجود اسمبلی اجلاس نہیں بلایااور نہ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب نے گورنر کی ہدایت پر اعتماد کا ووٹ نہیں لیا تاہم اب وفاق کی جانب سے ری ایکشن کا انتظار ہے۔تحریک انصاف کی قیادت نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کسی قسم کا ایڈونچر کرنے کی کوشش نہ کرے۔ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں رہے اور وہ اب ڈی نوٹیفائی ہوں گے۔