اہم خبریں

امپورٹڈ ٹولہ جو بھی تماشہ لگائے الیکشن تو ہو کر رہیں گے، حلیم عادل شیخ

کراچی(نیوز ڈیسک) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ جو بھی تماشہ لگائے الیکشن تو ہو کر رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اینٹی انکروچمنٹ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے ،گیارہ سو ارب کی کرپشن کرنے والے نیب زدگان حکومت میں بیٹھے ہیں، یہ اپنے کیسز ختم کروا کر بیٹھے ہیں اور ہم عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد بھی جاگ گئے، الیکشن کا اعلان ہوتے ہی یہ سب بوکھلا گئے ہیں، بلاول اور فضل الرحمان کہہ رہے کہ الیکشن نہیں ہونے چاہیے، جو بھی تماشہ لگائیں الیکشن تو ہوکر رہیں گے۔

متعلقہ خبریں