اہم خبریں

نیند میں موت، دو دن تک بیٹا ماں کو سویا ہوا سمجھتا رہا

کرناٹکا(نیوزڈیسک)ریاست کرناٹکا میں ایک خاتون کی موت پر اس کا 11 سالہ بچہ 2 روز تک اسے سویا ہوا سمجھتا رہا۔ بنگلورو کے علاقے آر ٹی نگر میں 45 سالہ انما (Annamma) اپنے11 سال کے بچے کے ساتھ رہتی تھی۔خاتون کا شوہزبھی ایک سال پہلے انتقال کرگیا تھا، جس کے بعد انما نے گھریلو ملازمتیں کرکے اپنے بچے کی پروش کا فیصلہ کیا۔انما کی کچھ دنوں سے طبیعت خراب تھی، 28 فروری کی صبح بچہ اٹھا تو اس نے دیکھا کہ اس کی ماں سو رہی ہے۔ اس لئے وہ اسکول چلا گیا، درحقییقت اس کی ماں کی رات کو سوتے می موت ہوگئی تھی۔بچہ اپنی ماں کی موت کو نیند سمجھ کر اسکول سے گھر آیا تو دیکھا ماں ویسے ہی پڑی ہے، اس نے اپنے دوست کے گھر کھانا کھایا اور شام کو کھیل کود کر گھر لوٹا۔ پھر وہ بستر پر چلا گیا اور اگلے دو دنوں تک یہ معمول جاری رکھا ۔2 روز تک انما کو نا دیکھ کر پڑوسیوں کو تشویش ہوئی، اس نے بچے سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس کی ماں اس سے ناراض تھی، اس لئے اس نے اس سے دو دن بات ہی نہیں کی۔پڑوسیوں کو تشویش بڑھی تو گھر میں گئے ، وہاں دیکھا کہ انما تو مر چکی ہے، انما کی لاش اسپتال پہنچائی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کی موت خون میں شوگر کی مقدار کی کمی اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہوئی۔

متعلقہ خبریں