اہم خبریں

امریکی بندرگاہوں میں چینی جاسوسی نیٹ ورک نے امریکہ کی نیندیں حرام کردیں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی حکام نے تشویش کا اظہار کیا کہ امریکی بندرگاہوں پر کام کرنے والی چینی ساختہ دیو ہیکل کرینیں بیجنگ کیلئے ایک ممکنہ جاسوسی ٹول بن سکتی ہیں۔ یہ کرینیں ایسے ٹول بن سکتی ہیں جو نظروں سے پوشیدہ ر ہیں گی۔ یاد رہے امریکی بندرگاہوں پر چینی فوج کے زیر استعمال کرینیں بھی موجود ہیں۔ کچھ قومی سلامتی کے حکام اور پینٹاگون نے کہا ہے کہ چین میں قائم ’’ زید پی ایم سی‘‘ کی بنائی ہوئی کرینیں جو جہاز سے بندرگاہوں تک سامان لے جاتی ہیں وہ بہتر انداز میں بنی ہوئی ہیں اور نسبتاً سستی ہیں لیکن ان میں جدید ترین سینسرز ہیں جو کنٹینرز کے منبع اور منزل کو ریکارڈ اور ٹریک کر سکتے ہیں۔اس صورتحال سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ امریکی وال سٹریٹ جرنل کے مطابق دنیا بھر میں امریکی فوجی کارروائیوں میں مدد کے لیے ملک کے اندر یا باہر بھیجے جانے والے سامان کے بارے میں معلومات کو چرایا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگوں نے بتایا ہے کہ 2021 میں ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے زیڈ پی ایم سی کی کرینوں کو بالٹی مور کی بندرگاہ پر لے جانے والے کارگو جہاز کی تلاشی لی اور ان میں سے کچھ لوگوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس اکٹھا کرنے والا سامان جہاز میں ملا۔

متعلقہ خبریں