اسلام آباد( نیوز ڈیسک)رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے تصدیق کی ہے کہ پرویز الہٰی یوں ہی عمران خان کے ساتھ نہیں کھڑے ہوئے، انہوں نے اس حمایت کے بدلے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 30 اور قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے ق لیگ کی جانب سے 45 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کے مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے جن 45 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے، ان کی تعداد میں رد و بدل ہوسکتا ہے۔شفقت محمود نے جمعے کو پنجاب اسمبلی ٹوٹنے کے امکانات کو بھی مسترد کردیا اور کہا کہ اگر تحریک اعتماد نہ آتی تو اسمبلی جمعے کو ٹوٹ جاتی، اب پہلے تحاریک کے معاملے طے ہوں گے، پھر اسمبلی توڑنے کی باری آئے گی۔