اہم خبریں

بھارت میں کھانسی کے شربت سے بچوں کی اموات، کمپنی کے 3 ملازمین گرفتار

دہلی ( اے بی این نیوز  )بھارتی دوا ساز کمپنی Marion Biotech کے کھانسی کا شربت پینے سے بچوں کی اموات کے معاملے میں کمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔کھانسی کے شربت میں زہریلے مادوں کے انکشاف کے بعد بھارت کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کا امکان ہے۔افریقی ملک میں 66 بچوں کی ہلاکت، W.H.Oنے بھارت میں تیارکھانسی سیرپ سے متعلق خبردارکردیابھارتی ریاست اترپردیش اسٹیٹ ڈرگ اتھارٹی کے مطابق دوا کے 36 میں سے 26 نمونوں میں زہریلے مادے پائے گئے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 2 ڈائریکٹرز کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں