اہم خبریں

کل گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج ،عمران خان نے منظوری دیدی

لاہور (نیوز ڈیسک)کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس کے باہر احتجا ج ہوگا، اب معاملات ایسے نہیں چلیں گے، اب شائد ہمیں کھل کر بات کرنا پڑے گی۔ عمران خان نے احتجاج کے فیصلے کی منظوری دے دی، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ کارکن اور عوام تیاری کر لیںحماد اظہر نے کہا کہ لائٹنگ کا وسیع انتظام کریں گے، ہمارے رضا کارسکیورٹی پرتعنیات ہوں گے، یہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ جب دل کرے جومرضی کرلیں، اب عوام سوموٹو ایکشن لے گی، لاہور کی ساری تنظیم کل شام 5 بجے گورنر ہاؤس پہنچے گی۔

متعلقہ خبریں