واشنگٹن (نیوزڈیسک)چاکلیٹ مارس بنانے والی مشہور امریکی کمپنی میں مینٹیننس کا کام کرتے ہوئے ملازمین چاکلیٹ کے ٹینک میں جاگرے، حادثے کے شکار ملازمین کو ایمرجنسی اہلکاروں نے ٹینک میں سوراخ کرکے بچایا۔میڈیارپورٹ کے مطابق چاکلیٹ بنانے والی فیکٹری پر حادثے کے بعد 38 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔امریکا کی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی انتظامیہ (OSHA) نے فیکٹری میں حادثے کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ان کے مطابق نہ ہی ملازمین کو ٹینک میں کام کرنے کا اختیارحاصل تھا اور نہ ہی انہیں آلات کے استعمال کی تربیت دی گئی تھی۔حکام نے بتایا کہ ایلزبتھ ٹاؤن میں واقع اس فیکٹری میں کام کرنیوالے دو اہلکار سائٹ پر بحالی کا کام کرتے ہوئے جزوی طور پر بھرے ہوئے چاکلیٹ کے ٹینک میں گر گئے تھے، انہیں ٹینک کے نچلے حصے میں ایک سوراخ کرکے نکالا گیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔















