اہم خبریں

افتخار احمد نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تنقید کو گناہ قرار دیدیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی افتخار احمد نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر تنقید کو گناہ قرار دے دیا۔نجی میڈیا کے صحافی نے افتخار احمد سے بابر اعظم کی کپتانی پر کی جانے والی تنقید پر سوال کیا جس کے جواب میں افتخار احمد کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں بابر اعظم جیسے کھلاڑی پر اگر کوئی تنقید کرتا ہے تو یہ گناہ ہے، جتنی بھی کرکٹ ہم نے کھیلی ہے اور جتنی کرکٹ دنیا دیکھ رہی ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ دنیا بھر میں بابر جیسا کھلاڑی نہیں ہے۔افتخار احمد کا کہنا تھا کہ بابر پر تنقید کرنے والا شخص پہلے اپنا لیول دیکھے کہ آیا وہ بابر کے لیول کا کرکٹر ہے؟ بابر پر تنقید کرنے والوں کو پہلے بابر جیسا کرکٹر بننا چاہیے پھر تنقید کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں