لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید نے اپنی شادی کی تصدیق کردی۔پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے نجی چینل کے گیم شو میں اس جوڑی نے بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تو شو میں موجود حاضرین نے انہیں تالیاں بجاکر مبارک باد دیں۔دوران شو میزبان کے ایک سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا کہ اپنے شوہر کو اتنی توجہ دیں جتنی آپ اپنے بچے کو دیتے ہیں۔
