اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی آئی اے بورڈ کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے پی آئی اے کے تمام ملازمین کو 10 فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں جاری کردی ۔پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا۔پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں جنوری 2023 سے اضافہ کیا گیا ۔پی آئی اے سینئر آفیسرز ایسوسی ایشن (ساسا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے سے پی آئی اے ملازمین کوپریشانی سے نجات ملی ہے۔ اضافے کے ساتھ ملازمین کی تنخواہیں متعلقہ بینکوں میں ٹرانسفر کردی گئی ہیں۔















