اہم خبریں

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظور ی کا معاملہ، عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشریف اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ،7 مارچ تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے استعفوں کی منظوری کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کے متن کے مطابق 3 ہائیکورٹس نے ضمنی الیکشن کے شیڈول کو معطل کیا اور ضمنی انتخابات سے دیگر سیاسی پارٹیوں نے بائیکاٹ کا اعلان کیا ، اس لئے الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات شیڈول معطل کیا جاتا ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشریف اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں