کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے شہیر آفریدی نے ایشین کانٹی نینٹل ٹائٹل بھی جیت لیا ہے،ان کا تعلق سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس سے ہے،باکسنگ کے میدان وہ پاکستان کے لیے کئی اہم مقابلے جیت چکے ہیں۔شہیر آفریدی ایشین کانٹی نینٹل کا ٹائٹل رکھنے والے تھائی لینڈ کے باکسر سامپوتھ سیسا کو چیلنج کیا تھا۔ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونے والی ایشین کانٹی نینٹل کی ٹائٹل فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان نے باکسنگ کے میدان میں پہلی بار یہ اعزاز جیتا ہے۔