اہم خبریں

امریکی اداکار ٹام سائزمور 61 برس کی عمر میں چل بسے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی اداکار ٹام سائزمور 61 برس کی عمر میں چل بسے ۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹام سائزمور کو بیماری کے باعث گزشتہ ماہ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ،18 فروری سے حالت تشویش ناک تھی اور وہ کوما کی حالت میں تھے۔ واضح رہے کہ امریکی اداکار ٹام سائزمور نے سیونگ پرائیویٹ ریان اور بلیک ہاک ڈاؤن میں بہترین اداکاری کی تھی ،سائزمور کو 1990 کی دہائی میں شہرت ملی، جو اکثر سخت لڑکوں کے طور پر معاون کردار ادا کرتے ہیں ، عام طور پر فوجی ،پولیس یا مجرم ان کرداروں کی وجہ سے انہیں بہت شہرت ملی۔ ان کے کریڈٹ میں نیچرل بورن کلرز، پرل ہاربر اور ہیٹ جیسی فلمیں شامل ہیں۔سائزمور 18 فروری کو دماغی انیوریزم میں پھٹ جانے کے بعد سے کوما میں تھے۔ان کا انتقال جمعے کے روز بربینک، کیلیفورنیا کے ایک اسپتال میں ہوا ،اس وقت ان کے بھائی پال اور جڑواں لڑکوں جیڈن اور 17 سالہ جیگر بھی ان ساتھ تھے ۔

متعلقہ خبریں