اہم خبریں

چینی بینک نے 1اعشاریہ 3 ارب ڈالررول اوور کردیے ، 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماوزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چینی بینک نے پاکستان کیلئے 1اعشاریہ 3 ارب ڈالرقرض رول اوور کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ قرض پاکستان نے حال ہی میں چینی بینک آئی سی بی سی کو واپس کیا تھا، قرض کی رقم چین سے پاکستان کو تین اقساط میں ملے گی جبکہ قرض کی پہلی قسط 50 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی۔

متعلقہ خبریں