اہم خبریں

موٹاپے سے بچنے کا نایاب طریقہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے اگر یہ لاحق ہو جائے تو جان چھڑانا مشکل ہو جا تا ہے،دنیا کی 50 فیصد سے زیادہ آبادی کو ایک اور سنگین وبا کا سامنا ہے،امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی اور کینیڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ میٹھے مشروبات جیسے سوڈا پینے کے نتیجے میں جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ذیابیطس، کینسر اور امراض قلب جیسی بیماریوں کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا بہت آسان ہے مگر اس کیلئے آپ کو اپنا موٹاپا کنٹرول کر نا ہو گا،تحقیق میں دریافت ہوا کہ میٹھے مشروبات کے استعمال اور موٹاپے کے درمیان تعلق موجود ہے۔ روزانہ ایک اضافی سوڈا پینے سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔آج کل کی وہ عام عادت جو آپ کو موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے،تحقیق میں بتایا گیا کہ موجودہ عہد میں میٹھے مشروبات کا استعمال اب بہت زیادہ ہوتا ہے اور ان مشروبات میں چینی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں موٹاپے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں