اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کااعتماد کا ووٹ لینے سےانکار اعتراف شکست ہے،اگر ووٹ پورے ہیں تو پھر گریز کیوں؟ایک بیان میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کااعتماد کا ووٹ لینے سےانکار اعتراف شکست ہے،اگر ووٹ پورے ہیں تو پھر گریز کیوں؟انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی کا جی نہیں چاہ رہا اسمبلیاں تحلیل ہوں، انہوں نے کہا کہ ہمیں جو ورثے میں حکومت ملی اس کے حالات ٹھیک نہیں تھے، لیکن ہماری کوشش ہے حالات بہتر کریں گے۔