اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اپنی قوم کی طرف سے عدلیہ کو مبارکباد دیتاہوں،انصاف کا مطلب سب قانون کی نطر میں برابر ہیں،آج قوم کی طرف سے عدلیہ کو مبارک دینا چاہتا ہوں،چھبیس سال پہلے انصاف کی تحریک کا سفر شروع کیا تھا،جن ممالک میں غربت ہے وہاں امیر اور غریب کیلئے علیحدہ علیحدہ قانون ہیں،پاکستان قرضے لیکر گزارہ کر رہا ہے اس وجہ سے پاکستان کیعزت نہیں کی جاتی،چئیرمین پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے قوم سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نےکہا تھا کہ جب غربت ختم ہو جائے گی تو انصاف قائم ہو جائے گا،مافیا نے پاکستان میں انصاف کا خاتمہ کیا،سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیرقانون کا بیان شرمناک ہے،ن لیگ ہمیشہ انصاف سے بھاگتی ہے،وزیرقانون کے بیان کی شدید مذمت کرتےہیں،پہلے بھی ایسے فیصلے ہوتے تو ملک آج بہت آگے چلاجاتا،تمام ججز نے کہا کہ 90دن میں الیکشن کروانے ہیں،اس مافیا نے جوڈیشری کو تقسیم کیا ہے،قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے ہر ممکن کوشش کہ کسی طرح انتخابات نہ ہوں،ان لوگوں نے اقتدار میں آکر صرف اپنے قرض معاف کرائے،یہ لوگ گزشتہ 9ماہ سے ملک پر قبضہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں،ملک پر آج مافیا کا قبضہ ہے،وہ قوم ترقی کرتی ہے جہاں قانون کی حکمرانی اور انصاف ہو،آج ایسے حالات ہوگئے ہیں کہ ہر جگہ سے پیسے مانگنے پڑتےہیں،انہوں نے باہر کی قوتوں کو ملا کر حکومت گرانی کی سازش کی۔پاکستان میں بہت برا مافیا بیٹھا ہے،یہ لوگ الیکشن سے خوفزدہ ہیں،انہوں نے گورنرز کو ساتھ ملا کر کوشش کی کہ الیکشن نہ ہوں۔پاکستان کی جمہوریت کو انہوں نے نقصان پہنچایا،یہ آزاد عدلیہ کبھی نہیں چاہتے ،یہ لوگ الیکشن سے ڈرتے ہیں، نیب قانون میں ترمیم کر کے 1100ارب کا خود کو فائدہ پہنچایا ،انہوں نے باہر کی قوتوں کو ملا کر حکومت گرانی کی سازش کی،مسلم لیگ ن نے پیسے دے کر کوئٹہ بینچ خریدا تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب کو ئی گنجائش نہیں رہتی،ہفتے کو انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں، اسی دن آئندہ کا لائحہ عمل بھی دونگا ،جس دلسل میں پھنس گئے ہیں اس سے نکنے کا فارمولا بھی بتاونگا،آئین کے مطابق نوے دن کے اندر الیکشن ضروری ہیں،نیب قانون میں ترمیم کر کے 1100ارب کا خود کو فائدہ پہنچایا ،حکومت کے پاس قرضون کے علاوہ ملک کو بحران سے نکالنے کا کو ئی فارمولا نہیں،موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو مزید گرا دیا ہے،ان لوگوں نے پاکستان کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے،آصف زرداری نے توشہ خانہ سے 4گاڑیاں نکالیں،چیلنج کرتا ہوں جس دن یہ عدالت میں جائے گا یہ کیس فارغ ہوجائے گا،ہم نے توشہ خانہ کی رقم 20 سے بڑھاکر 50فیصد کی،الیکشن کمیشن نے ہمارے مخالفین کو نگران حکومت میں بٹھایا،الیکشن حکومت نےنگران حکومت میں ہمارے دشمن کو بٹھایاہے،ان لوگوں نے ہمیں ہر صورت ختم کرنے کی کوشش کی،اس جیسا جانبدار الیکشن کمیشن پہلے کبھی نہیں آیا،ایسی انتقامی کارروائیاں پہلے کبھی نہیں ہو ئیں،دس ماہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں،عدالت نےحکم دیاہے کہ تمام جماعتوں کے کیسز ایک ساتھ سنے جائیں،الیکشن کمیشن ان لوگوں سے فنڈنگ کے بارے میں کیوں نہیں پوچھتا؟تحریک انصاف کے خلاف ہر قسم کے کیسز بنائے گئے،وزیر قانون نے عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل بھرو تحریک ختم کردی، ہفتے کے دن سے باضابطہ انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں۔عمرا ن خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر قانون کا بیان شرم ناک ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ انتخابات 90 دن سے آگے نہیں جا سکتے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے باوجود فضا بنی ہوئی ہے کہ شاید الیکشنز 90 دن کے اندر نہ ہوں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ پتہ نہیں الیکشنز 90 دن میں ہوں گے یا نہیں، ہم عدلیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ قوم موبائل فونز کی وجہ سے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، کوئی ایک جھوٹ بولے، سوشل میڈیا کے ذریعے ایک گھنٹے میں سب پتہ چل جاتا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں وکلا نے عدالت کو بتایاکہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،یہ لوگ میرے اوپر ایک بار پھر حملہ کرائیں گے،پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ یہ 4لوگ جے آئی ٹی کو سبوتاژ کررہےہیںنگران حکومت نے جے آئی ٹی میں اپنے لوگ لگائے،نگران حکومت کو جے آئی ٹی ختم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟مجھ پر ہونے والے حملے سے متعلق نوازشریف کو لندن میں پتہ تھا،مجھ پر حملہ ہوا تو3 افراد کے نام بتائے،جیل بھرو تحریک میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،الیکشن کمیشن ان لوگوں سے فنڈنگ کے بارے میں کیوں نہیں پوچھتا؟ملک پر قرض چڑھ رہاہے اور ان لوگوں کے پاس پیسے نہیں،ایک طرف مہنگائی تو دوسری طرف بے روزگاری بڑھ رہی ہے،الیکشن کا نام سن کر پی ڈی ایم کی ٹانگیں کانپ جاتی ہیں،میں گھر پر تھا اور مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی فضا بنی ہوئی ہے کہ شاید 90 دن میں الیکشن نہ ہوں، سپریم کورٹ کو اپنی جماعت اور قوم کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

 
													 
								 
								 
				 
													













