کراچی (نیوزڈیسک)قرض کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کی نئی شرطوں نے کرنسی مارکیٹ میں روپے کو ہلا کر رکھ دیا۔بدھ (1 مارچ ) کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پھر تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔انٹر بینک میں ڈالر صرف ایک روز میں 4 روپے 61 پیسے مہنگا انٹر بینک میں ڈالر 266 روپے 11 پیسے پر بند ہوا۔اس کے علاوہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 3.5 روپے مہنگا ہوکر 270 روپے پر پہنچ گیا۔گزشتہ 2 روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 6.19 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 5 روپے مہنگا ہوگیا۔کرنسی ڈیلر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر سے روپے کی قدر پر منفی اثر پڑا۔ ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کو افغان بارڈر ریٹ سے منسلک کرنے کے آئی ایم ایف مطالبے کی خبروں نے مارکیٹ میں روپے کی قدر کو نقصان پہنچایا۔















