اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میںکم بیک کریں گے،ابھی چار میچ باقی ہیں،بیٹنگ اورباولنگ دونوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،آخری میچ جیتنے کے بعد کافی ایڈوانٹیج ملاہے ورنہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے، ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی وکٹ ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے بہترین ہوتی ہے،چھکے چوکوں کی برسات ہوگی تو شائقین کرکٹ خوش ہونگے، ٹیم سلیکشن میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں،ٹورنامنٹ کااختتام بہتر طریقے سے کرینگے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ آخری میچ میں کامیابی کیساتھ کم بیک کیا ہے،چھوٹے مارجن سے میچ ہارے ہیں جبکہ بڑے مارجن سے میچ جیتے ہیں،ٹورنامنٹ میںکم بیک کریں گے،ابھی چار میچ باقی ہیں،بیٹنگ اورباولنگ دونوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،آخری میچ جیتنے کے بعد کافی ایڈوانٹیج ملاہے ورنہ ہم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں،نوجوان کھلاڑیوں کیلئے پی ایس ایل اچھا پلیٹ فارم ہے،ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس دینے کے بعد پی ایس ایل میں طیب طاہر اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں،ان کیلئے انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھلے ہیں۔ملتان سلطانز کا احسان اللہ اچھی باولنگ کروا رہا ہے،ہوم گراونڈ اور ہوم کراوڈبارہواں کھلاڑی ہوتا ہے،کراوڈ کے پریشرمیں بھی مزہ آتاہے،قاسم اکرم مستقبل کا سرمایہ ہیں،اس کی جگہ عرفان نیازی کو لے آئے ہیں۔عماد وسیم نے کہا کہ ہم دو تین سال سے پنڈی میں میچ کھیل رہے ہیں،پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی وکٹ ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے بہترین ہوتی ہے،چھکے چوکوں کی برسات ہوگی تو شائقین کرکٹ خوش ہونگے۔عمران طاہر اور تبریز شمسی کو ٹیم کا حصہ بنانا چاہتے تھے تاہم پہلے میچوں میں عمران طاہر کو موقع دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں،ٹورنامنٹ کااختتام بہتر طریقے سے کرینگے۔ابھی ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے۔عماد وسیم نے کہا کہ تمام فیصلوں کی ذمہ داری لیتا ہوں تاہم کوچز کیساتھ بھی مشاورت کرتا ہوں۔















