اہم خبریں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سول سرونٹس ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے سول سرونٹس ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا جبکہ کمیٹی نے مالی سال2023-24 کے لئےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے متعلق تعمیراتی منصوبوں کی مخالفت کردی اور منصوبوں کو آئندہ مالی سال کے لئے موخر کرنے کی ہدایت کردی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا قائم مقام چیئرمین غلام علی تالپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سول سرونٹس ترمیمی بل 2021کا جائزہ لیا، کمیٹی نے جائزہ لینے کے بعد بل ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا۔اجلاس میں مالی سال 2023-24 کے پی ایس ڈی پی کے لئے کابینہ ڈویژن کی تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا، رکن کمیٹی محمد سجاد نے کہا کہ لوگوں کو پانی کے منصوبے دیں،افسران کے محل نہ کھڑے کریں,جب مالی حالات اچھے ہو جائیں تو ان منصوبوں کو شروع کریں۔

متعلقہ خبریں