اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کےمیچزکا آغاز آج یکم مارچ بروز بدھ سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے جا رہا ہے جہاں پہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔لاہور قلندر کی ٹیم نے پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں سے چار میچوں میں کامیابی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ8پوائنٹس کیساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم نے چھ میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے چار میچوں میں کامیابی جبکہ دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 8پوائنٹس کیساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔پہلے ملتان سلطانز کی ٹیم گروپ میںپہلی پوزیشن پر براجمان تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے پانچ میچ کھیل کر تین میچوں میں کامیابی اور دو میچوں میں شکست کے بعد 6پوائنٹس کیساتھ گروپ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔کراچی کنگز کی ٹیم نے چھ میچ کھیلے ہیں جن میں سے دو میچوں میں کامیابی جبکہ چار میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یوں وہ چار پوائنٹس کیساتھ گروپ میں چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔پشاور زلمی کی ٹیم پانچ میچ کھیل کر دو میچوں میں کامیابی اور تین میچز میں شکست کے بعد چار پوائنٹس کیساتھ گروپ میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم نے پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میچ میں اسے کامیابی جبکہ چار میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑااور وہ دو پوائنٹس کیساتھ گروپ میں چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے مجموعی طور پر 11میچز کھیلے جائینگے جو کہ 12مارچ کواختتام پذیر ہونگے جبکہ خواتین کے تین نمائشی میچ بھی 8،10اور11مارچ کو کھیلے جائینگے۔پی ایس ایل کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچز کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ٹورنامنٹ کیلئے پانچ پچز تیار کی گئی ہیں جبکہ گراسی گراونڈ کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرے گا۔















