اہم خبریں

نظام عدل میں سب برابر ہیں ،کسی لاڈلے کی گنجائش نہیں ،، وزیر داخلہ

اسلام آ باد (  اے بی این نیوز      )اسلام آباد میں عدالت کا دروازہ توڑا گیا،توڑ پھوڑ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، عمران خان نے آج ہی جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا،غندہ گردی کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتارکیا جائے گا، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بیکنگ کورٹ پر چار سو غنڈوں نے حملہ کیا، جو ڈیشل کمپلیکس کے شیشے توڑے گئے،
جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔قانون کا احترام نہ کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ لے گا،قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل سماعت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ،نظام عدل میں سب برابر ہیں ،کسی لاڈلے کی گنجائش نہیں ۔

متعلقہ خبریں