اہم خبریں

میکسیکو کے صدر نے درخت پر ’’جن‘‘ کی تصویر شیئر کردی

میکسیکوسٹی(نیوزڈیسک)میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل کی جانب سے ایک تصویرشیئرکرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصویر جن کی ہے۔ ان کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے شدیدبرہمی کا اظہار کرتے ہوئےان پر تنقید اور طنز کے تیر چلا دیئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل نے ٹوئٹ میں پہلی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر تین دن پہلے ایک انجینئر نے لی تھی جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ ایلکس جن کی ہے۔دوسری تصویر میں رات کے وقت ایک درخت کو دکھایا گیا جس کی شاخ بالوں کی طرح اور آسمان کے ستارے آنکھوں جیسے دکھائی دیے۔ان کی اس ٹوئٹ پر نہ صرف طنزیہ تبصرے سامنے آنے بلکہ میمز بھی بنائے گئے۔ایک صارف نے لکھا کہ ایلکس مخلوق کے افسانے بھی آپ کی کامیابیوں کی طرح حقیقی ہیں۔جن“ ہمارے بھائی ہیں“میکسیکن صدر قدیم مایا عقیدے کے قائل دکھائی دیتے ہیں جس کے مطابق ایلکس نامی مخلوق لوگوں کی چیزوں کو غائب کرکے انہیں تنگ کرتی ہے ۔

متعلقہ خبریں