اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی والوں کے لئے بری خبر ہے، کے الیکٹرک صارفین کیلئے فیول پرائس کی مد میں بجلی 1 روپے 71 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست تھی، نیپرا نے کے الیکٹرک کی ایف سی اے اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر سماعت مکمل کر لی ہے، اور جنوری کے فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں 1 روپے 71 پیسے کا اضافہ منظور کرلیا گیا ہے۔

								
								
				
													













